دو روزہ تحقیقی کانفرنس اختتام


کراچی : وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ نباتات کے ڈاکٹر معین الدین احمد کے مطابق دو روزہ بین الشعبہ جاتی سائنس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف جامعات کے اساتذہ، ماہرین اور طلبہ نے اپنے تحقیقی مقالات پیش کئے، اس کانفرنس کا بنیادی مقصد خصوصی طور پر طلبہ کو اپنے مقالات پیش کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنااور تحقیق کیلئے نوجوانوں کی دلچسپی کو فروغ دینا تھا جس کیلئے یہ ایک کامیاب کوشش تھی، آخری سیشن سے رئیس کلیہ سائنس ڈاکٹر جمال حیدر، رجسٹرار ڈاکٹر قمر الحق اور ڈاکٹر معین الدین احمد نے بھی خطاب کیا۔ شکریہ جنگ