گورنمنٹ خدیجہ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول میں جشن میلاد النبی کی تقریب ہوئی۔ سابق ڈی او تعلیم حیدرآباد آپا رحمت قاضی مہمان خصوصی تھیں جبکہ ڈپٹی ڈی ای او آپا تسنیم کوثر نے صدارت کے فرائض انجام دیئے۔ اس موقع پر طالبات نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ مقابلہ نعت خوانی میں اول انعام شمع احسن کو آپا رحمت قاضی نے دیا۔ ای ڈی او نیاز احمد لغاری نے بہترین ٹیچر کا ایوارڈ نجمہ سعید اور شمیم منیر کو دیا گیا۔ بیگم حافظ مطلوب چشتی نے پرنسپل آپا سویدا خاتون، نجمہ سعید اور دیگر کو پروگرام منعقد کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ شکریہ جنگ