MA Urdu. Economics, Islamic Studies, History, Political Science Notice Are Available
سندھ کے دو تعلیمی بورڈز میں قوائد وضوابط کو نظر انداز کرکے خلاف ضابطہ تقرریاں کرنے کا انکشاف ہوا ہے سکھر تعلیمی بورڈ میں گھوٹکی کی کھاد بنانے والی نجی کمپنی کے ایک اکاوٴئنٹنٹ صفدر علی شاہ جو لاڑکانہ بورڈ کے چیئرمین علی شاہ بخاری کا داماد ہیں18 گریڈ میں اکاوٴنٹنٹ مقرر کردیا گیا ہے جبکہ سکھر بورڈ کے اصل اکاوٴنٹنٹ قادر بخش دھاریجو کو انسپکٹر کالجز بنادیا گیا ہے۔ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں پروفیسر سراج اسلام بخاری کو میٹرک اور انٹر بورڈ کا کنسلٹنٹ مقرر کیا ہے
ملک کے کسی تعلیمی بورڈ میں کنسلٹنٹ کی اسامی کا وجود نہیں تاہم سراج بخاری کو اصل میں میٹرک بورڈ کی گریڈ 18کی اسامی پرڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن مقرر کیا گیا ہے اور ساتھ ہی ڈائریکٹر کی اسامی کو 18 سے 19 گریڈ کا بھی کردیا گیا سراج بخاری کراچی کے دونوں بورڈز یعنی ثانوی اور اعلی ثانوی بورڈز کے کنسلٹنٹ کی زمہ داریاں بھی ادا کریں گے پروفیسر سراج اسلام بخاری اس سے قبل سندھ ٹیکنیکل بورڈ میں بحیثیت ناظم امتحانات تعینات تھے
مگر ٹیکینکل بورڈ کے سیکریٹری پروفیسر مقصود حسین کو ناظم امتحانات بناکر پروفیسر سراج اسلام بخاری کو فارغ کردیا گیا تھا اور اس اسامی پر قاضی عارف کو تعینات کردیا گیا تھا۔ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں گزشتہ ماہ گورنر ہاوس سے ریٹائر ہونے والے ایڈیشنل سیکریٹری عبدالرحمنٰ کو ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں ڈائریکٹر ریسرچ کی اسامی پر تعینات کردیا گیا ہے جبکہ اسی اسامی کے لیے پی ایچ ڈی اور تحقیق کا 7 سالہ تجربہ ہونا ضروری ہے ثانوی تعلیمی بورڈ میں اسی اسامی پر گزشتہ 7 سالوں سے خلاف ضابطہ تقرریوں کا سلسلہ جاری ہے۔سکھر تعلیمی بورڈ کے چیرمین ڈاکٹر محبوب شیخ نے اپنے بورڈ میں نجی کھادکمپنی کے اکاوٴئنٹنٹ کی تعیناتی پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔
لاڑکانہ بورڈ کے چیئرمین علی شاہ بخاری سے اتوار کو تین مرتبہ رابطے کی کوشش کی گئی پہلے ان کے پی اے نے بتایا کی صاحب آرام کر رہے ہیں۔ پھر کہا کہ موجود نہیں اور تیسری مرتبہ شام کو کہا کہ آواز نہیں آرہی اور اس کے بعد موبائل اٹھانا بند کردیا ۔میٹرک بورڈ کے چیرمین انظار زیدی نے بورڈ میں ہونے والی دونوں تقرریوں پر کہا کہ یہ تقرریاں میٹرک بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کی منظوری سے مشروط ہیں۔ شکریہ جنگ
Title | Post date |
---|---|
BISK board given responsibility to... | 21 hours 5 min |
BISK board given responsibility to... | 22 hours 48 min |
committee sent names of five candidates... | 1 day 23 hours |
Syed Jamaluddin Afghani school for... | 3 days 7 min |
Sindh Professors Association will not... | 4 days 19 hours |
Karachi Board Intermediate Exam 2018 | 4 days 19 hours |
SU orders campus signboards in Sindhi... | 4 days 19 hours |