جامعہ کراچی نے چار سالہ بی ایڈ پروگرام شروع کرانے کے لئے شعبہ ٹیچر ایجوکیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی منظوری سینڈیکیٹ کے آئندہ اجلاس میں لی جائے گی جو ہفتہ 27 مارچ کو وائس چانسلر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم کی زیر صدارت ہوگا۔ اجلاس میں شہید بینظیر بھٹو چیئر کی مشاورتی کمیٹی پر ایک رکن بحیثیت نمائندہ سینڈیکیٹ نامزد کیا جائے گا جبکہ شعبہ ارضیات کے اسٹور کیپر نورالدین کی تاریخ پیدائش میں تبدیلی کی بھی منظوری دی جائے گی۔
اجلاس میں اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں ایک رکن کی بحیثیت نمائندہ سینڈیکیٹ دو سال کی مدت کے لئے نامزدگی عمل میں لائی جائے گی۔
سینڈیکیٹ کے اجلاس میں ڈاکٹر فیروز احمد انسٹیٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن کو سینیٹ کی قرارداد کے مطابق دی گئی تجاویز کو اسٹیچور کا حصہ بنانے پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں شعبہ بین الاقوامی تعلقات کی پروفیسر طلعت اے وزارت کو پراویڈنٹ فنڈ کے بجائے پنشنری فوائد دینے پر غور کیا جائے گا اور ڈائریکٹر فنانس کے نوٹ کی روشنی میں Oderly Allowance سرکاری قواعد کے مطابق 3831 روپے ماہانہ کے بجائے 3000 روپے ماہانہ دینے پر غور کیا جائیگا۔
شکریہ جنگ