جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم نے بورڈ برائے اعلیٰ تعلیم و تحقیق کا کام بڑھنے کے باعث اس کے امور سے متعلق ایک دستاویز تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی منظوری اکیڈمک کونسل سے لی جائے گی۔ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم کے مطابق پاکستان کی تمام جامعات کے مقابلے میں جامعہ کراچی میں سب سے زیادہ ایم ایس/ پی ایچ ڈی میں رجسٹریشن ہو رہی ہے جس کی وجہ سے بورڈ برائے اعلیٰ تعلیم و تحقیق کا کام بہت پھیل چکا ہے۔ بورڈ کا ہر ماہ باقاعدگی سے اجلاس ہوتا ہے اور ہر اجلاس 3 گھنٹے سے زیادہ طویل ہوتا ہے جبکہ فائلوں کا کام بھی وائس چانسلر کو کرنا پڑتا ہے
لہٰذا کام کی نوعیت اور اس کے حجم کے پیش نظر بورڈ کے دفتر میں مزید اسٹاف تعینات ہوگا اور سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی جبکہ بورڈ کے قوائد و ضوابط اور داخلوں کے مکمل طریقہ کار سمیت جاری ہونے والے نوٹیفکیشنز جامعہ کی ویب سائٹ پر ڈالے جائیں گے، جس سے صدور شعبہ جات، کورس سپروائزر اور طلبہ کو تمام معلومات ویب سائٹ پر حاصل ہو جائیں گی اور لوگوں کو معلومات کے لئے بار بار دفتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے۔
شکریہ جنگ