سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ سی ڈی ڈبلیو نے لیاری میڈیکل کالج کے لئے ایک بلین (ایک ارب) روپے کی منظوری دے دی ہے۔ کالج کے پروجیکٹ ڈائریکٹر و پرنسپل پروفیسر حسن دوست آفریدی کے مطابق یہ رقم کالج کی عمارت کی تعمیر، ڈاکٹرز اور اسٹاف کے لئے رہائشی عمارتوں کی تعمیر، جمنازیم (جس میں سوئمنگ پول، انڈور گیمز کی سہولتیں بھی ہونگی) پر، الیکٹرک سٹی جنریٹنگ سسٹم، فرنیچرز کی خریداری یا تیاری، لیبارٹری آلات، مشینری کی خریداری، کالج کے طلبہ اور اسٹاف کے لئے بسوں کی خریداری اور کالج کے دوسرے شعبوں کی تعمیر پر خرچ کی جائے گی۔ شکریہ جنگ