عصرحاضر میں سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی میں ریاضی کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔ علم ریاضی ایک ایسا علم ہے جو ہر اس شخص کے بھی کام آتا ہے جو اس علم کی آفاقیت سے نابلد ہے، یہی علم جدید ترقی میں بنیادی حیثیت کا حامل ہے۔ اس پر مستزاد معاشیات ہو یا شماریات کا نظام ہو یا دیگر سائنسی علوم ہوں سب کی اساس علم ریاضی پر محمول ہے۔ ان خیالات کا اظہار شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی نے پیر22 مارچ کو علم ریاضی پر ہونے والی پہلی قومی کانفرنس کے موقع پرکیا۔ ڈائریکٹر جنرل عبدالسلام اسکول آف میتھیمیٹیکل سائنس جی سی یونیورسٹی لاہور پروفیسر اے ڈی آر چوہدری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علم ریاضی کی تحقیقی و علمی افادیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے دنیا بھر میں مالیاتی، انتظامی، سیاسی اور دیگر شعبوں میں کام کرنے والے نامور ریاضی دانوں کا تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک ان کی خدمات سے استفادہ کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر اے آر چوہدری نے کانفرنس کے لیے تیارکردہ خصوصی پوسٹرکا افتتاح بھی کیا. شکریہ جنگ