کالجوں میں رشتے داروں کی تعیناتی کا نوٹس


ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ پروفیسر ڈاکٹر ناصر انصار نے سندھ کے سرکاری کالجوں میں پرنسپلزکی جانب سے اپنے رشتے داروں کو تدریسی اور غیر تدریسی امورکی انجام دہی کے لیے روزانہ یا کنٹریکٹ کی بنیاد پر تعیناتی کا نوٹس لیا ہے۔ اپنے ایک خط میں انہوں نے تمام پرنسپلز سے کہا ہے کہ وہ اپنے کسی رشتہ دارکو کالج کے پرائیویٹ فنڈزسے تنخواہ نہ دیں اورکسی رشتہ دارکابحیثیت کوآپریٹو ٹیچرتقررنہ کریں۔شکریہ جنگ