پرائمری اسکول ٹیچرز ایسوسی ایشن سندھ کے مرکزی صدر محمد رفیق جروار کی سربراہی میں صدر رمضان سمیجو، سائیں داد ہنگورجو، سرور کوڑیو، ہوت چند اور دیگر نے پریس کلب مٹھی میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 10 برس سے اساتذہ کے مسائل حل کرنے کے بجائے انہیں نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ضلع ہیڈ کوارٹرز میں احتجاجی اجلاس کیے جا رہے ہیں۔ اگر ہمارے جائز مطالبات پورے نہ کیے گئے تو احتجاجی تحریک کا دائرہ بڑھایا جائے گا۔