حیدرآباد سمیت اندرون سندھ کے 9 اضلاع میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کا آغازہو گیا ہے۔ جامشورو،ٹھٹھہ،دادو،مٹیاری،ٹنڈو محمد خان ،ٹنڈو الہ یار،بدین اور نواب شاہ میں میڑک کے امتحانات شروع ہو گئے ہیں جبکہ لاڑکانہ میں بھی تعلیمی بورڈ کے زیراہتما م نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات شروع ہوگئے۔ حیدر آباد کے ناظم امتحانات عامر شفیق کے مطابق مجموعی طور پر ایک لاکھ 2 ہزار طلبا و طالبات حصہ لے رہے ہیں، امتحانات کے لیے 202 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں ۔شکریہ جنگ