حیدری پبلک اسکول میں نہم کے طلبہ نے دسویں جماعت کے طلباء و طالبات کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقدکی، جس میں طلباء و طالبات کے درمیان مقابلہٴ تقاریر ہوا۔ اس موقع پر بچوں نے پروگرام میں گیت، نغمے، ٹیبلو اور مختصر خاکے پیش کیے۔ پرنسپل اشرف عباس نے خطاب کرتے ہوئے طلبہ سے کہا کہ محنت اور بہترین تعلیم و تربیت کے نتیجے میں آپ یہاں تک پہنچے ہیں، یقیناً اس کا سہرا آپ کے اساتذہ کو بھی جاتا ہے۔
شکریہ جنگ