جناح اسپتال نرسنگ کااحتجاج


ہمیں 2 دن کے اندر بتایا جائے کہ ہمیں یونیورسٹی یا صوبائی حکومت کے تحت نہیں دیا جا رہا ہے۔ یہ مطالبہ جمعرات کے روز جناح اسپتال، این آئی سی ایچ اور کارڈیو کے کارکنوں نے جمعرات کی صبح 11 بجے مظاہرہ کرتے ہوئے صدر پاکستان سے کیا۔ مظاہرے میں تینوں اسپتالوں کے کارکنوں کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرے میں پیرا میڈیکل، نرسنگ، اور انتظامی اسٹاف نے شرکت کی۔ مظاہرے کی ابتداء جناح اسپتال ڈائریکٹرآفس سے ہوئی جس کے بعد احتجاج کرنے والے کارکن مارچ کرتے ہوئے شارع فیصل تک گئے اور نصف گھنٹے تک شاہراہ فیصل بلاک رکھی۔ مظاہرین نے کہا کہ اگر ہمیں 2 دن کے اندر یہ نہیں بتایا گیا کہ ہمیں صوبائی حکومت یا یونیورسٹی کے تحت نہیں دیا جا رہا ہے تو ہم ہفتے کے روز کراچی پریس کلب تک مارچ کریں گے۔
شکریہ جنگ