چیئرمین سینیٹ فاروق ایچ نائک ضیاء الدین یونیورسٹی کے جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کریں گے۔ یہ تقریب ہفتہ 27 مارچ کو کراچی ایکسپو سینٹر میں ہوگی۔ چانسلر ڈاکٹر عاصم تقریب کی صدارت جبکہ آئی بی اے کے ڈائریکٹر اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سابق گورنر عشرت حسین خطاب کریں گے۔ دریں اثناء سیّدیونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا جلسہ تقسیم اسناد ہفتہ 27مارچ کو یونیورسٹی کے کانووکیشن گراؤنڈ میں صبح دس بجے ہوگا۔ جس میں بیچ ۶۰۰۲ ءء کے ۶۸۰۱ طلبہ و طالبات کو ڈگریاں دی جائیں گی۔سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرمد جلال عثمانی مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔
شکریہ جنگ