صوبائی محکمہ تعلیم نے 5 ہزار سے زائد ایسے امیدواروں کے نام میرٹ لسٹ میں شامل نہیں کئے جنہوں نے ایڈمٹ کارڈ کے بغیر انٹرویو دیئے تھے۔ ان امیدواروں میں سے کئی امیدواروں نے 60 تا 80 فیصد سے زائد نمبر حاصل کر رکھے ہیں۔ اس طرح بغیر ایڈمٹ کارڈ کے امتحان دینے والے 5 ہزار سے زائد امیدواروں کو بھرتی کے عمل سے باہر کر دیا گیا ہے۔ شکریہ جنگ