کراچی : صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد نے پیپلز میڈیکل گرلز کالج نواب شاہ کے لئے 4 بسوں کی منظوری دیتے ہوئے سمری محکمہ خزانہ کو بھیج دی۔ واضح رہے کہ صوبائی وزیر صحت نے کالج کے دسویں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد کے موقع پر طالبات کی جانب سے بسوں کے مطالبے پر ان سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ان کا یہ مسئلہ جلد حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ شکریہ جنگ