محکمہ تعلیم میں میرٹ ملحوظ خاطر نہیں


دی ایسوسی ایشن آف دی ہیڈز آف گورنمنٹ اسکولز کراچی کے صدر محمد اقبال مان اور سیکرٹری ولیم میسی نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم میں گزشتہ دو برس میں میرٹ کی دھجیاں بکھیر دی گئیں جتنی بھی بھرتیاں کی گئیں اس میں مبینہ طور پر سیاسی پشت پناہی رکھنے والے لوگوں کو بھرتی کیا گیا۔ کہیں بھی تعلیم معیار ملحوظ میرٹ کو خاطر نہیں رکھا گیا۔ گزشتہ دس برس میں بے شمار لوگوں کو اندرون سندھ سے لاکر کراچی کے اہم عہدوں پر فائز کیا گیا۔ اس سے ڈسٹرکٹ کراچی کے ساتھ انتہائی زیادتی و انصافی ہو رہی ہے۔ ایسوسی ایشن مطالبہ کرتی ہے کہ DPC کے عمل کو تیز تر کیا جائے اور سیکنڈری اسکولوں کی اسامیوں کو فوری میرٹ پر پُر کیا جائے۔ شکریہ جنگ