جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر محمد رئیس علوی کے مطابق جامعہ کراچی سے الحاق شدہ کالجز میں بی اے ، بی ایس سی اور بی کام سال اول میں داخلہ فارم ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ 3 اپریل تک اس کے علاوہ بی اے، بی کام، بی او ایل برائے پرائیویٹ طلبہ اور امپروومنٹ آف ڈویژن بشمول بی ایس سی کیلئے رجسٹریشن فارم بغیر لیٹ فیس 2000 روپے کے ساتھ یو بی ایل اور نیشنل بینک کے کاؤنٹر واقع سلور جوبلی گیٹ پر 29 مارچ سے 3 مئی تک جمع کرائے جاسکتے ہیں جبکہ مضمون کی تبدیلی کیلئے 500 روپے فیس کے ساتھ فارم بھی انہیں تاریخوں میں جمع ہوں گے۔ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے مطابق بی اے پاس سال دوم جغرافیہ کے سالانہ پریکٹیکل کی تاریخ اور مقام ڈی اے ڈگری کالج فارویمن 12 ، 13 اور 14 اپریل ، پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن 29 ، 30 اپریل اور 3 تا 17 مئی ، ایس ایم گورنمنٹ ڈگری کالج 26 تا 28 اپریل، گورنمنٹ ڈگری کالج فار وویمن فیریئر روڈ 15 تا 17 اپریل، سینٹ جوزف ڈگری کالج فار ویمن 8 تا 10 اپریل ، سرسید گورنمنٹ ڈگری کالج فار وویمن 5 تا 7 اپریل ، عبداللہ گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن 12 تا 14 اپریل ، اسلامیہ گورنمنٹ آرٹس کالج فار وویمن 22 تا 24 اپریل، اسلامیہ گورنمنٹ آرٹس کالج فارمین 1 تا 3 اپریل، جامعہ ملیہ گورنمنٹ ڈگری کالج 19 تا 21 اپریل ہوگا۔
شکریہ جنگ