جامعہ کراچی نے اپنے طلبہ کو ڈبل (ریگولر) ماسٹر کرنے کی اجازت دینے کا قوی فیصلہ کرلیا، اس سلسلے میں کمیٹی سے تجاویز طلب کرلی گئی ہیں بتایا جاتا ہے کہ جامعہ کراچی کا طالب علم ایک ایم اے کرنے کے بعد دوسرا ایم اے ریگولر نہیں کرسکتا تھا، جس کے بیرونی امیدوار ماسٹر کی ڈگری رکھنے کے باوجود بیچلر کی بنیاد پر ماسٹر میں داخلہ حاصل کرلیتے ہیں،
خصوصاً ملک کی دوسری سرکاری اور نجی جامعات سے ماسٹر کرنے والے ان بیچلر ڈگری کی بنیاد پر جامعہ کراچی میں داخلہ حاصل کرلیتے ہیں تاہم جامعہ کراچی کے طالب علم کو ایک ماسٹرز کرنے کے بعد جامعہ کراچی میں دوسرے ماسٹر کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی اور اگر وہ اپنی بیلچر کی ڈگری کی بنیاد پر جامعہ کراچی میں داخلہ لینے کی کوشش کرتے ہیں تو ماسٹر ہونے کے باعث ان کا داخلہ فارم مسترد کردیا جاتا ہے۔ شکریہ جنگ