سندھ گریجویٹ ایسوسی ایشن عورت کانفرنس


سندھ گریجویٹ ایسوسی ایشن خواتین شاخ کراچی کی جانب سے دو روزہ ”عورت کانفرنس‘ 27 اور 28 مارچ) کو منعقد کی جارہی ہے جس میں خاتین پر ہونے والے مظالم، کاروکاری، خواتین کے ساتھ مختلف قسم کی زیادتیوں اور کم عمری میں ہونے والی شادیوں جیسے اہم معاملات پر دانشور و سماجی ماہرین اپنے مقالات پیش کریں گے۔ دو روزہ کانفرنس کا افتتاح اسپیکر سندھ اسمبلی نثار احمد کھوڑو کرینگے جبکہ صوبائی وزیر ثقافت سسی پلیجو مہمان خصوصی ہونگی۔ اس موقع پر سندھ میں ادب، تعلیم، میڈیا اور پرفارمنگ آرٹ کے شعبوں میں نمایاں کارکردگی پر خواتین کو ایوارڈز دیئے جائیں گے۔ شکریہ جنگ