نارتھ اسٹار سیکنڈری اسکول کا پروگرام ملتوی


نارتھ اسٹار سیکنڈری سیکٹر 11-B کے سالانہ امتحانات سیشن 2009-10ء کے نتائج کے اعلان کے سلسلے میں 28 مارچ بروز اتوار صبح 10 بجے انجمن کمپلیکس نارتھ ناظم آباد سخی حسن کے ہال میں ہونے والا پروگرام چند ناگزیر وجوہات کی بناء پر ملتوی کر دیا گیا ہے۔ پروگرام کی نئی تاریخ 3 اپریل طے کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ 3 اپریل کو ہونے والے پروگرام میں سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان اور معروف دینی اسکالرز دانشور ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی اور دیگر اہم شخصیات بھی شرکت کریں گی، جو پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو شیلڈ اور سرٹیفکیٹ دیں گی۔ اس موقع پر بچوں کے والدین سے بھی بھرپور شرکت کی درخواست کی جاتی ہے۔
شکریہ جنگ