جامعہ کراچی میں شعبہ ٹیکنیکل ایجوکیشن قیام


جامعہ کراچی نے جامعہ میں شعبہ ٹیکنیکل ایجوکیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے سربراہ پروفیسر سعید صدیقی کی سربراہی میں سہ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ کمیٹی میں ملیر کینٹ کالج کے پرنسپل ایسوسی ایٹ پروفیسر انور تنویر اور جامعہ کراچی کے شعبہ جینٹکس کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شکیل فاروقی شامل ہیں۔ اس بات کی منظوری جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس میں جامعہ کراچی میں کوآپریٹو ٹیچرز کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے اور اسے میرٹ پر کر کے اہل فراد کو کوآپریٹو ٹیچر مقرر کرنے پر غور کیا گیا اور طے کیا گیا کہ ایک جامع رپورٹ بنا کر دی جائے جس کے بعد اس رپورٹ پر عمل درآمد کیا جائے۔ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں چیف میڈیکل آفیسر، چیف سسر اور دیگر اسامیوں کی فنانس کمیٹیوں سے منظوری کے بغیر مشتہر کرنے پر تنقید کی گئی اور انہیں غلط قرار دیتے ہوئے بھرتی کے عمل کو روکنے کی منظوری دی گئی۔شکریہ جنگ