تین مختلف امتحانی پرچوں کی تیار ی


ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات کلیم اصغر کرمانی نے کہا ہے کہ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت دوران امتحانات ایک امتحانی پرچہ تیار نہیں ہوتا بلکہ تین مختلف سینئر ٹیچرز سے امتحانی پرچے تیار کروائے جاتے ہیں۔ اس کے بعد تینوں پرچوں کی ماڈریشن کرائی جاتی ہے۔ پھر ایک مکمل پرچہ بن جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد تیار شدہ پرچے کی ایڈٹنگ کی جاتی ہے جس کے کئی مراحل ہوتے ہیں۔ ایڈیٹنگ ہونے کے بعد دو افراد پر مشتمل کمیٹی اس کی پروف ریڈنگ کرتی ہے۔ فائنل پروف ریڈنگ کے بعد اردو، سندھی اور انگلش میں ٹائپنگ اور کتابت کرائی جاتی ہے جبکہ آخری مرحلے میں طباعت ہوتی ہے۔ طباعت میں کم سے کم دس گھنٹے لگتے ہیں۔ اس کے بعد ہر سینٹر کا الگ الگ پیکٹ بنایا جاتا ہے اور پھر امتحانی سینٹر گروپ لیڈر کے ذریعے امتحانی مراکز روانہ کر دیئے جاتے ہیں۔
شکریہ جنگ