جدید معاشرے میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا وقت کی ضرورت ہے، طلبہ کو تعلیم کی اہمیت کا ادراک ہے اور وہ بہتر تعلیم حاصل کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔ آج پوری دنیا میں اعلیٰ تعلیمی اداروں اور جامعات میں اضافہ ہو رہا ہے جو یقیناً خوش آئند ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین سینیٹ فاروق ایچ نائک نے ضیاء الدین یونیورسٹی کے جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر 319 طلباء وطالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر ضیاء الدین یونیورسٹی کی تعلیمی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کامیابی کے سفر پر گامزن ہے اور یونیورسٹی تحقیق اور فیکلٹی پر توجہ مرکوز کر کے اعلیٰ تعلیم کی بہترین روش پر آگے بڑھے گی۔ یونیورسٹی کا مقصد اعلیٰ تعلیم کی فراہمی ہے جس کے لئے بہترین فیکلٹی اور ذرائع کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ یونیورسٹی نے ہمیشہ جدید عہد کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے کوششیں کی ہیں۔ سر ضیاء الدین احمد نے علی گڑھ یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے فرائض اس وقت ادا کئے جب پاکستان اپنی تخلیق کے اہم دور سے گزر رہا تھا۔شکریہ جنگ