تعلیمی بورڈ کراچی امتحانی پرچے


ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت پیر 29 مارچ کو صبح میں نویں جنرل گروپ کا پاکستان اسٹیڈیز اور دوپہر میں سائنس گروپ کا کمپیوٹر اسٹیڈیزکا پرچہ معمول کے مطابق ہوگا جبکہ گزشتہ روز ملتوی ہونے والا پرچہ اب 16 اپریل کو صبح 9 بجے لیا جائے گا۔ دہلی اسکول میں کھلے عام نقل کی شکایت کے بعد سینٹر سپرنٹنڈنٹ کی جگہ درانی گورنمنٹ اسکول کے ٹیچر شعیب حفیظ کو سینٹر سپرنٹنڈنٹ مقرر کر دیا ہے جبکہ بورڈ کے شعبہ سکریسی میں دو کمپیوٹر آپریٹر عاطف اور آصف اور ایک اسسٹنٹ سیکریٹری عبدالستار تعینات کر دیئے ہیں، تاہم کسی کو وہاں سے ہٹایا نہیں گیا۔شکریہ جنگ