میٹرک بورڈ ویجیلنس ٹیم کی تشکیل


ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے گورنر ہاؤس کے ریٹائرڈ ایڈیشنل سیکریٹری فنانس عبدالرحمن کی سربراہی میں4 رکنی اسپیشل ویجیلنس ٹیم تشکیل دیدی ہے۔ عبدالرحمن کو چند ہفتے قبل ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں خلاف ضابطہ ڈائریکٹر ریسرچ کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ اس عہدے کے لیے پی ایچ ڈی اور 7 سال کا تجربہ ہونا لازمی ہے۔ ویجیلنس ٹیم کے باقی اراکین میں ڈپٹی سیکریٹری خالد احسان، ڈپٹی سیکریٹری عبدالرزاق ڈیپر اور سیکریسی آفیسر محمد امین خان شامل ہیں۔ ناظم امتحانات کلیم اصغر کرمانی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ کمیٹی نقل کی اطلاع پر متعلقہ امتحانی مراکز کا دورہ کرے گی اور نقل میں ملوث طلبہ اور انہیں نقل کرانے والے افراد کے خلاف کارروائی کرے گی۔شکریہ جنگ