جامعہ کراچی نے یونیورسٹی کے قبرستان سے متعلق قواعد و ضوابط ترتیب دے دیئے اور اس سلسلے میں رجسٹرار پروفیسر رئیس علوی نے ایک گشتی مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جامعہ کے قبرستان میں جامعہ کراچی میں قانونی طور پر رہائش پذیر تدریسی/ غیرتدریسی ملازمین کے والدین، شوہر، بیوی، بیٹا، بیٹی، دادا، دادی، ملازم کے سگے بھائی ، بہنیں جن کی شادی نہ ہوئی ہو اور وہ کسی ملازم کے ساتھ رہائش پذیر ہوں اہل ہوں گے جبکہ ساس، سسر، سالا، سالی، نانا، نانی، ماموں، ممانی، چاچا، چاچی، پھوپھا، پھوپی خالہ، خالو یا ان کے بیٹا، بیٹی وغیرہ جامعہ کراچی کے قبرستان میں تدفین کے اہل نہیں ہو گے۔ گشتی مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ جامعہ کراچی سے باہر رہائش پذیر تدریسی اور غیرتدریسی اسٹاف اور سابق ملازمین کی تدفین کے سلسلے میں رجسٹرار جامعہ کراچی سے اجازت لینا ضروری ہوگی
اور کیمپس سیکورٹی آفیسر یا کیمپس سیکورٹی آفس کا نمائندہ تمام متعلقہ کارروائی بشمول اندراج کا ذمہ دار ہوگا۔ یاد رہے کہ جامعہ کراچی میں ایک ڈین نے جامعہ این ای ڈی کے پروفیسر کی تدفین کرا دی تھی جس پر سخت اعتراض ہوا تھا.شکریہ جنگ