میٹرک بورڈ کراچی ٹاون سطح پر


ثانوی تعلیمی بورڈ ,تین لاکھ طلبہ , امتحانات بوجھ نہیں اٹھا سکتا, ٹاؤن سطح , بورڈ ذیلی دفاتر قائم,امتحانی پرچوں کی تیاری و پرنٹنگ, سخت نگرانی , پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن,پسما, سینئر رہنما شرف الزماں,نقل مافیا, بیخ کنی

ثانوی تعلیمی بورڈ 3 لاکھ سے زائد طلبہ کے امتحانات کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا۔ شہرکے تمام ٹاؤنز میں ٹاؤن کی سطح پر بورڈ کے ذیلی دفاتر قائم کیے جائیں اور امتحانات کے موقع پر امتحانی پرچوں کی تیاری و پرنٹنگ سخت نگرانی میں کرائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ”پسما“ کے سینئر رہنما شرف الزماں نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ثانوی تعلیمی بورڈ کا عملہ تقریباً ساڑھے 3 لاکھ طلبہ کی رجسٹریشن و امتحانی کارروائیوں کا بوجھ اٹھانے میں مسلسل ناکام رہا ہے۔ ٹاؤن کی سطح پر بورڈ کے ذیلی دفاتر قائم کیے جائیں۔ اس طرح ایک جانب تو عملے پر کام کا بوجھ کم ہوگا دوسری طرف طلبہ کو بہت زیادہ ریلیف ملے گا۔ اسی طرح نقل مافیا کی بیخ کنی کے لیے پیپرز کی تیاری سے پرنٹنگ تک کے سارے معاملات سخت نگرانی میں کیے جائیں۔
شکریہ جنگ