سندھ گورنمنٹ کالج پرنسپلز ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر سعید الظفر خان نے کالج اساتذہ کے لیے ٹائم اسکیل جس کے تحت7 سال کی سروس پر لیکچرر (B-17) سے اسسٹنٹ پروفیسر (B-18)، اسسٹنٹ پروفیسر (B-18) سے ایسوسی ایٹ پروفیسر (B-19) 14 سال کی سروس پر،19 سال کی سروس پر ایسوسی ایٹ پروفیسر(B-19) سے پروفیسر (B-20) اور 22 سال کی سروس پر پروفیسر (B-20) سے ایمینینٹ پروفیسر (B-21) اور گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں ترقیوں کے نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم پیر مظہر الحق ان نوٹیفکیشن کے ساتھ 30 فیصد ٹیچنگ الاؤنس، 10000 روپے ماہانہ پی ایچ ڈی الاؤنس اور 10000 روپے ماہانہ پرنسپل الاؤنس جاری کرنے کی توثیق کر چکے ہیں۔ انہوں نے وزیر تعلیم اور سیکریٹری تعلیم کی توجہ اس جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ کالج اساتذہ حکومت سندھ کے ملازم ہیں اس لیے 27 اپریل سے شروع ہونے والے امتحانات کے لیے کالجز میں سیکورٹی کا انتظام اور دیگر سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔شکریہ جنگ