گورنر سندھ کی ٹیم کا امتحانی سنٹر پر چھاپہ


ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے گورنر سندھ کی ویجلنس ٹیم کی ہدایت پر میٹرک کے امتحانی مراکز میں نقل کرانے کے الزام میں 6 سینٹر سپرنٹنڈنٹس اور اساتذہ کو معطل کر دیا۔ جن افراد کو معطل کیا گیا ہے ان میں عزیز ملت اسکول اورنگی کی امبرین، سحر، فاران ہائی اسکول اورنگی ٹاؤن کے حیدر علی، رائل ایجوکیشنل گرامر اسکول اورنگی کی ناہید، سینٹر سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رفیع احمد اور فاران ہائی اسکول اورنگی ٹاؤن کے سینٹر سپرنٹنڈنٹ تقی شامل ہیں۔ گورنر ہاؤس کی ویجلنس ٹیم نے شاہنواز نامی شخص کو اصل امیدوار کی جگہ امتحان دیتے ہوئے پکڑ لیا۔ جبکہ ایک اور سینٹر سے بھی اصل امیدوار کی جگہ امتحان دیتے ہوئے جبکہ مجموعی طور پر 10 افراد کو نقل کرتے ہوئے پکڑا گیا۔
شکریہ جنگ