Mirpurkhas Board of Intermediate examinations completed

ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے زیر اہتمام گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات 27 اپریل تا 18 مئی منعقد ہوئے جس میں 33000 طلباء و طالبات نے امتحانات دیئے جس کی نگرانی اور شفافیت تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ راجپوت نے 54 امتحانی مراکز اور 11 ویجیلنس کمیٹیاں تشکیل دیں
جس میں کاپی کلچر کے خاتمے کے لیے تعلیمی بورڈ کی ویجیلنس کمیٹیوں نے چاروں اضلاع میرپور خاص‘ سانگھڑ‘ عمر کوٹ اور تھرپارکر اور ان کے متعلقہ تعلقہ میں امتحانی عمل کی نگرانی کی۔ بورڈ کے ترجمان کے مطابق دوران امتحانات معائنہ ٹیموں کی مجموعی کارکردگی کے تحت 205 کاپی کیسز اور امپرسونیشن کے 51 کیس رپورٹ کیے گئے جو کہ تعلیمی بورڈ کی ڈسپلنری ایکشن کمیٹی کے سپرد کردیئے گئے جو ان مذکورہ کیسز کی جانچ پڑتال کرکے قوائد و ضوابط کے تحت فیصلے مرتب کرے گی‘
دوران معائنہ چیئرمین تعلیمی بورڈ میرپور خاص نے 3262 موبائل فونز ضبط کیے اور امتحانی ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر امتحانی مراکز کے 27 انویجیلیٹر کو موقع پر ہی معطل کرکے ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی گئی۔ چیئرمین تعلیمی بورڈ و دیگر کمیٹیوں نے چاروں اضلاع کے دور دراز اور مضافاتی علاقوں کے امتحانی مراکز کا بھی معائنہ کیا جس میں ضلع سانگھڑ کے شہر ٹنڈو آدم‘ کھپرو‘ بھٹ بھائٹی‘ کھڈرو‘ عمر کوٹ‘ کنری‘ سامارو‘ جھلوری‘ مٹھی‘ ڈیپلو‘ اسلام کوٹ اور چھاچھرو کے امتحانی مراکز قابل ذکر ہیں۔

شکریہ جنگ

Comments

hamari mirpurkhas board inter

hamari mirpurkhas board inter ki mark sheet kab issue kare ga 20 september aakhri din hai lumhs ke form submit karne ka mark sheet ki copy ke bagair form jama nahi ho sakta hum bohit pareshan hai plzzzzzzzzzzzzzzzz reply my id is naresh2325@yahoo.com

Post new comment

Image CAPTCHA
Enter the characters shown in the image.