Board Position holder students decided to award cash


صوبائی محکمہ تعلیم نے سندھ کے میٹرک اور انٹر کے پوزیشن ہولڈر طلبہ کو کیش پرائز دینے کیلئے باقاعدہ رقم مختص کردی ہے جس کے تحت گزشتہ سال2009 کے میٹرک اور انٹر کے تمام پوزیشن ہولڈر طلبہ کے اعزاز میں تقریب منعقد کرکے انہیں کیش پرائز دیئے جائیں گے۔

اس سلسلے میں محکمہ خزانہ نے25 لاکھ روپے کی رقم بھی جاری کردی ہے۔ صوبائی محکمہ تعلیم اس سلسلے میں خود تقریب منعقد کرے گی اور سندھ کے تمام تعلیمی ہولڈز سے پوزیشن ہولڈر طلبہ کو بطور انعام50 ہزار روپے سے ایک لاکھ روپے تک کیش دیئے جانے کا اعلان کرے گی۔

واضح رہے کہ سندھ کے تعلیمی بورڈز گورنر سندھ کے ماتحت ہیں جہاں پوزیشن ہولڈر طلبہ کو صرف10 ہزار روپے فی کس دیئے جائیں گے مگر اب محکمہ تعلیم ایک تقریب منعقد کرکے انہیں خود کیش پرائز دے گا۔
شکریہ جنگ