Public Service Commission interviews Schedule


سندھ پبلک سروس کمیشن حیدرآباد کے کنٹرولر امتحانات کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کمیشن کی جانب سے مقابلے کے امتحان 2008-09ء کے انٹرویوز کا پروگرام ظاہر کیا گیا ہے جو کہ 14 جون کو بلا ک نمبر 91 سندھ سیکریٹریٹ نمبر 4-B بالمقابل سندھ اسمبلی بلڈنگ کراچی میں منعقد ہورہے ہیں۔
انٹرویو کے لیے کراچی سینٹر منتخب کرنے والے امیدواروں کو ان کے دیئے گئے ایڈریسوں پر کال لیٹرز بذریعہ ارجنٹ میل سروس/ رجسٹرڈ پوسٹ ارسال کیے گئے ہیں جبکہ حیدرآباد اور سکھر مراکز کے امیدواروں کو 15 روز کے اندر مطلع کر دیا جائے گا۔
اعلامیہ میں متعلقہ امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ مزید معلومات کے سلسلے میں کمیشن کے ہیڈ آفس واقع ٹھنڈی سڑک حیدرآباد یا کراچی‘ سکھر اور لاڑکانہ کے ریجنل دفاتر سے ذاتی طور پر رجوع کریں
شکریہ جنگ