سکھر بورڈ آئی کام کے رزلٹ


ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر نے انٹر کامرس گروپ کے سالانہ امتحانات 2010ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ نتائج کے مطابق بارہویں جماعت کے امتحانات میں 461 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے 37 امیدواروں نے اے گریڈ میں، 110 نے بی گریڈ، 137 نے سی گریڈ، 63 نے ڈی گریڈ میں جبکہ ایک امیدوار نے ای گریڈ میں کامیابی حاصل کی۔ 348 امیدوار کامیاب جبکہ 94 فیل قرار دیے گئے۔ 19 امیدواروں کے نتائج روک لیے گئے ہیں۔

لڑکوں میں گورنمنٹ اسلامیہ آرٹس اینڈ کامرس کالج سکھر کے طالب علم ونیش کمار ولد مہیش کمار نے پہلی، جبکہ گورنمنٹ ممتاز کالج خیرپور کے طالبعلم رودامائیر ولد ہیرانند نے دوسری اور اسی کالج کے نسیم احمد ولد کلیم اللہ سومرو نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

لڑکیوں میں پہلی تین پوزیشنیں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکھر کی طالبات نے حاصل کیں۔ جس کے مطابق ثوبیہ بنت عبدالرحیم میمن نے پہلی، ساجدہ بنت عابد حسین مہر نے دوسری اور ثوبیہ بنت محمد یونس خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ علاوہ ازیں گیارہویں جماعت کے امتحانات میں مجموعی طور پر 447 طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔ جن میں سے 306 امیدواروں نے 7 امتحانی پرچوں میں، 84 امیدواروں نے 6 پرچوں میں، 24 امیدواروں نے 5 پرچوں میں، 5 امیدواروں نے 4 پرچوں میں، 2 امیدواروں نے 3 پرچوں میں اور ایک امیدوار نے 2 پرچوں میں کامابی حاصل کی جبکہ 25 امیدوار فیل قرار دیے گئے۔ 16 امیدواروں کے امتحانی نتائج روک لیے گئے ہیں۔
شکریہ جنگ

Comments

Post new comment

Image CAPTCHA
Enter the characters shown in the image.