Sindh Technical Board Exam fees 20 Percent increase


سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کی امتحانی فیسوں میں 20 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ الحاق فیس 3 ہزار روپے سے بڑھا کر ساڑھے 3 ہزار روپے کی جارہی ہے جس کی منظوری سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے بورڈ آف گورنرز کے بجٹ اجلاس میں دی جائے گی۔

اجلاس میں ساڑھے 13 کروڑ روپے کی آمدنی کا بجٹ پیش کیا جائے گا جس میں اخراجات کا تخمینہ 12 کروڑ 90 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل کے چیئرمین پروفیسر (ر) سعید صدیقی کریں گے۔ بجٹ میں اساتذہ کے امتحانی کاموں اور کاپیاں جانچنے کے معاوضے میں 20 فیصد اضافے کی منظوری دی جائے گی

جبکہ رجسٹریشن فیس اسپورٹس فیس اور فارم فیس میں 20 اضافہ کرتے ہوئے اسے 540 سے بڑھا کر 640 روپے کیا جارہا ہے۔ اجلاس میں بورڈ میں پروموشن کے حوالے سے ملازمین کی اپیلوں کو شامل کیا جانے کا امکان ہے۔ بورڈ میں گزشتہ چند سالوں کے درمیان خلاف ضابطہ ترقیاں دیکر سینئر ملازمین کی حق تلفی کی گئی ہے۔
شکریہ جنگ

Comments

Post new comment

Image CAPTCHA
Enter the characters shown in the image.