Governor Sindh Notice of increase in Fees of educational boards

Sindh Governor Dr Ishrat Ul Ebad Khan, the provincial education boards to increase fees by taking strong notice has asked the concerned authorities reported.
The Boards directed the officials that they increase fees rather than increased financial resources to adopt a comprehensive strategy that will not affect poor students. Heads of boards of education across the province and Secondary Education Committee chairman Prof Anwar Ahmed zyy said Friday the committee decided it was no means all boards of the province examination fees will increase from 20 per cent.

کراچی : گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے صوبائی تعلیمی بورڈز کی جانب سے فیسوں میں اضافے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ انہوں نے بورڈز کے حکام کو ہدایت دی کہ وہ فیسوں میں اضافے کی بجائے مالی وسائل میں اضافے کیلئے جامع حکمت عملی اپنائیں تاکہ غریب طالب علم متاثر نہ ہوں۔ صوبے بھر کے تعلیمی بورڈز کے سربراہوں کی کمیٹی اور اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے کہا ہے کہ جمعہ کے دن ہونے والے کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ ہرگز نہیں کیا گیا کہ صوبے کے تمام بورڈز امتحانی فیس میں 20 فیصد کی شرح سے اضافہ کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دراصل اجلاس پیر سے حیدرآباد میں شروع ہونے والے ملک کے تمام تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈرز کے لئے منعقد ہونے والے سمر کیمپ کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کی غرض سے بلایا گیا تھا جس میں سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن میں بڑھائی گئی فیسوں کا معاملہ بھی زیرغور آیا تاہم یہ فیصلہ کیا گیا کہ چونکہ ہر بورڈ کا اپنا بورڈ آف گورنر ہے جسے فیسیں بڑھانے یا نہ بڑھانے کا اختیار ہے اس لئے یہ چیئرمینوں کی کمیٹی کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔
شکریہ جنگ