میر پور خاص بورڈ انٹر پری میڈیکل و انجینئرنگ کے رزلٹ


میر پور خاص : ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلمیی بورڈ میر پور خاص نے انٹر سال دوم پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ نتائج کے مطابق پری انجینئرنگ گروپ میں کیڈٹ کالج سانگھڑ کے دو طالب علم نتیس حسین ولد الطاف حسین میمن اور محسن علی ولد زاہد علی نے پہلی جبکہ اس کالج کے دو طالب علموں محمد صدیق آرائیں اور جاذب علی نے دوسری اور کیڈٹ کالج کے ہی طالب علم اویس حبیب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
پری میڈیکل گروپ میں زیبسٹ کالج میرپور خاص کے طالب علم راجہ داد زمان نے پہلی گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول گیرنگ بنکلو سانگھڑ کی طالبہ ارم خان نے دوسری اور میمن اکیڈمی شہداد پور کی طالبہ رمشا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پری انجینئرنگ میں کامیابی کا تناسب 83اور پری میڈیکل میں 83.77 فیصد رہا اس موقع پر چیئرمین بورڈ انجینئر عبدالعلیم خانزادہ اور ناظم امتحانات پروفیسر عباس علی خان بھی موجود تھے۔
شکریہ جنگ