Ku Doctorate in Law Test Result only 11 successful


کراچی : جامعہ کراچی میں لاء میں پی ایچ ڈی کرنے کے خواہشمند 100 امیدواروں میں سے صرف 11 امیدوار تحریری ٹیسٹ میں کامیاب ہوئے۔ اس طرح نتائج کا تناسب 11 فیصد رہا۔ ٹیسٹ میں شرکت کرنے کے لئے 140امیدواروں نے درخواست فارم جمع کرائے تھے مگر شرکت 100 نے کی۔ یہ تحریری ٹیسٹ چند روز قبل جامعہ کراچی میں ہوئے۔
ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں میں احسن عثمان لالی والا، اعجاز علی، محمد خالد، محمد وسیم اکرم، مصطفی جعفری، رسول بخش مرجات، رحمن غنی، شاہد منیر الدین، سید محمد نقی عباسی اور سید مجیب الحسن شامل ہیں۔ ان کو پی ایچ ڈی کا خلاصہ تیار کرنا ہوگا اور بی ایس آر کے منظور شدہ سپروائزر ڈاکٹر شفاعت نبی خان، ڈاکٹر ایم فروغ نسیم، ڈاکٹر غوث محمد، ڈاکٹر امجد بخاری، ڈاکٹر رانا شمیم کی زیرنگرانی پی ایچ ڈی کریں گے۔ واضح رہے کہ ایجوکیشن کمیشن نے پی ایچ ڈی کے لئے تحریری ٹیسٹ کی شرط عائد کررکھی ہے تاہم ایل ایل ایم کرنے والے امیدواروں کو ایم ایس کے بجائے براہ راست پی ایچ ڈی میں داخلہ دیا جائے گا۔
شکریہ جنگ