DJ college Teachers Protest Today against islami jamiat talaba


کراچی : ڈی جے سندھ گورنمنٹ سائنس کالج کے پرنسپل اور اساتذہ کا ایک ہنگامی اجلاس جمعرات کو کالج میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پرنسپل اور اساتذہ کے ساتھ ایک طلبہ تنظیم کی جانب سے مسلسل جارحانہ رویئے پر غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ جمعہ 3 ستمبر کو گیارہ بجے دن کالج کے مین گیٹ پر اسلامی جمعیت طلبہ کے رویّے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں ڈی جے کالج کے اساتذہ نے محکمہ تعلیم حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ کالجوں سے جارحانہ رویوں کا خاتمہ اورشرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کر کے انہیں جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور کالج اساتذہ کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔
شکریہ جنگ