مہران یونیورسٹی جامشورو اور مہران یونیورسٹی انجینئرنگ کالج خیرپور میرس میں نئے سال کے داخلہ فارم حبیب بینک کی مقرر کردہ شاخوں سے 6 ستمبر تک حاصل کیے جاسکتے ہیں جبکہ جمع کرانے کی آخری تاریخ 9 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔ داخلہ کے خواہش مند امیدواروں کو یہ بھی اطلاع دی گئی ہے کہ مہران یونیورسٹی جامشورو اور مہران یونیورسٹی انجینئرنگ کالج خیرپور میرس کا داخلہ فارم ایک ہی ہے۔