انٹر سال اول ہوم اکنامکس اور کمپیوٹر کی داخلہ فہرست آج جاری ہوگی


کراچی : انٹر سال اول کے داخلوں کیلئے قائم مرکزی داخلہ کمیٹی پیر 6 ستمبرکو ہوم اکنامکس اورکمپیوٹرکی داخلہ فہرست جاری کرے گی۔ یہ داخلہ فہرست ڈائریکٹر جنرل کالجز ڈاکٹر ناصر انصار گورنمنٹ کامرس کالج میں دوپہر 12بجے پریس بریفنگ میں جاری کریں گے۔ ڈاکٹر ناصر انصارکے مطابق کالج میں فرسٹ ایئرکی کلاس میں تدریس کا عمل عیدالفطر کے بعد شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ 75ہزار سے زائد داخلہ فارم جمع ہوئے ہیں۔
شکریہ جنگ