جامشورو : سندھ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن کی طرف سے سندھ یونیورسٹی، سندھ یونیورسٹی لاڑ کالج بدین اور سندھ یونیورسٹی کیمپس میرپورخاص میں اکیڈمک سیشن 2011 میں داخلے کے لئے شیڈول کا اعلان کیا گیا ہے۔ اعلامیئے کے مطابق سندھ یونیورسٹی کے تمام شعبوں میں صبح و شام والے پروگرام کے تحت بیچلر اور ماسٹر ڈگری اور مختلف شعبوں میں ایم ایس، ایم فل جبکہ لاڑ کالج اور میرپورخاص میں داخلے کے لئے فارم جمع کرانے کی حتمی تاریخ 24/ستمبر مقرر کی گئی ہے۔
داخلہ فارم اور کیٹلاگ کے ساتھ طلبہ کی سہولت کے لئے سندھی، اردو اور انگریزی میں ایک ہدایت نامہ بھی شامل کیا گیا ہے۔ سندھ یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے ضلع جیکب آباد کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے امیدواروں کی سہولت کے لئے ان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ داخلہ فارم حبیب بینک کشمور اور شکار پور اضلاع سے حاصل کرسکتے ہیں۔ داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.usindh.edu.pk سے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔
شکریہ جنگ