میٹرک بورڈ کراچی کےاسپیشل طلبا لیٹ فیس سے مستثنیٰ


کراچی (اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے مطابق سماعت، بصارت اور گویائی سے محروم طلبا جو کہ انرولمنٹ، رجسٹریشن اور امتحانی فیس کی ادائیگی سے مستثنیٰ ہیں انہیں آئندہ اس مد میں لاگو لیٹ فیس کی ادائیگی سے بھی مستثنیٰ کردیا گیا ہے۔

شکریہ جنگ