حیدرآباد: انٹر سال دوم کامرس کے نتائج


ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآباد نے ہائر سیکنڈری اسکول سر ٹیفکیٹ پارٹ ٹو بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2010 ء کامرس گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ نتائج کے مطابق گورنمنٹ سچل سرمست کامرس کالج حیدرآباد کے محمد طارق منصور نے پہلی پوزیشن‘ ہیاسٹ کالج لطیف آباد نمبر 2 حیدرآباد کے طالب علم بلال احمد نے دوسری پوزیشن‘ سیفی کالج آف کمپیوٹر سائنس لطیف آباد حیدرآباد کے طالب علم امان اللہ خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ طالبات میں گورنمنٹ شاہ لطیف گرلز کالج لطیف آباد نمبر چھ حیدرآباد کی طالبہ مدیحہ مقبول نے پہلی پوزیشن‘ گورنمنٹ ڈگری کالج قاسم آباد حیدرآباد کی طالبہ میمونہ مصطفی نے دوسری پوزیشن‘ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لطیف آباد نمبر 8 حیدرآباد کی طالبہ حفظہ اصغر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق امتحان میں 1488 امیدواروں نے اپنے ناموں کا اندراج کرایا اور 1481 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے۔ اس طرح گریڈ اے ون میں ایک امیدوار‘ گریڈ اے میں 40 امیدوار‘ گریڈ بی میں 333 امیدوار‘ کامیاب ہوئے۔ طلباء میں کامیابی کا تناسب 81.83 فیصد ‘ طالبات میں90.11 فیصد جبکہ مجموعی کامیابی کا تناسب 83.86 فیصد رہا۔
شکریہ جنگ

Comments

Yar hyd ki web site kab work

Yar hyd ki web site kab work kary gi jab open karo work hi nhi krt....!!!!! aby kb thek trhan kam kro krogy tm log BORD walo....???????

Post new comment

Image CAPTCHA
Enter the characters shown in the image.