میرپورخاص بورڈ انٹر سال دوئم کے رزلٹ کا اعلان


میرپورخاص : ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپورخاص نے انٹر سال دوم آرٹس ریگولر و پرائیویٹ، کامرس، اورینٹل اور سائنس جنرل گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ نتائج کے مطابق آرٹس گروپ میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول سکھرپاری کے طالب علم محمد سلیم تالپور نے پہلی،گورنمنٹ گرلزکالج سانگھڑکی طالبہ روبینہ شاہین نے دوسری اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول نوکوٹ کے طالب علم روہت لادھانی نے تیسری،کامرس گروپ میں گورنمنٹ ابن رشد گرلزکالج میرپورخاص کی طالبہ ثانیہ امتیلان نے پہلی، گورنمنٹ این اے کالج ٹنڈو آدم کے نفیس الرحمن نے دوسری اور گورنمنٹ گرلزکالج ٹنڈو آدم کی طالبہ کنول نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
شکریہ جنگ

Comments

Post new comment

Image CAPTCHA
Enter the characters shown in the image.