تعلیمی بورڈ لاڑکانہ انٹر ہیومینٹیز گروپ کے نتائج


تعلیمی بورڈ لاڑکانہ نے انٹر ہیومینیٹیز گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا۔ کنٹرولر امتحانات محمد عالم تھیم کے مطابق امتحانات میں ضلع لاڑکانہ،قمبرشہدادکوٹ،شکارپور،جیکب آباد،کشمور اور دادو اضلاع کے 3606طلباء اور طالبات نے شرکت کی جن میں سے 2932نے تمام مضامین میں کامیابی حاصل کی۔ طلباء میں گورنمنٹ ہائیر سیکینڈری اسکول باکرانی کے نواب کھوہارو نے پہلی،گورنمنٹ ہائیر سیکینڈری اسکول جیکب آباد کے اعجاز علی مغیری نے دوسری اور گورنمنٹ کمپوزٹ ڈگری کالج میروخان کے علی حیدر نے تیسری جبکہ طالبات میں گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکینڈری اسکول رتوڈیرو کی زاہدہ پروین نے پہلی،گورنمنٹ گرلز کالج شکارپور کی کومل شیخ نے دوسری اور شہید زیڈ اے بھٹو گورنمنٹ ایچ ایس اسکول وگن کی پارس لاکھو نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں کامیابی کی تناسب 81.24فیصد رہا۔
Date 13-10-2010
شکریہ جنگ