سکھربورڈ نے انٹرسال اول کے رزلٹ کا اعلان کردیا


ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر کی جانب سے گیارہویں جماعت کے پری انجینئرنگ اور پری میڈیکل کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا، پری انجینئرنگ میں 10 ہزار34اور پری میڈیکل میں 9 ہزار 938 طلبہ وطالبات نے حصہ لیا، پری انجینئرنگ میں 5ہزار 386 اور پری میڈیکل میں 6 ہزار 622 طلبہ وطالبات تمام مضامین میں کامیاب ہوئے ، ناظم امتحانات سید اسلام احمد شاہ نے امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا ، اس موقع پر سیکریٹری تعلیمی بورڈ سکھر سید مجتبیٰ شاہ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
شکریہ جنگ