hyderabad board Inter First year Results

Hyderabad board inter p1 result


حیدرآباد: ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآباد نے ہائر سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ پارٹ ون گیارہویں جماعت کے جنرل سائنس‘ پری انجینئرنگ اور پری میڈیکل گروپس کے سالانہ امتحانات برائے سال 2010 ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔
گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق سائنس جنرل گروپ میں 646 امیدواروں نے اپنے ناموں کا اندراج کرایا اور 642 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے۔ اس طرح 252 امیدوار چھ پرچوں میں‘ 188 امیدوار پانچ پرچوں میں‘ 86 امیدوار چار پرچوں میں‘ 57 امیدوار تین پرچوں میں‘ 22 امیدوار 2 پرچوں میں اور دو امیدوار ایک پرچے میں کامیاب قرار دیئے گئے
جبکہ پری انجینئرنگ گروپ میں 13326 امیدواروں نے اپنے ناموں کا اندراج کرایا اور 13292 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے۔ اس طرح 9387 امیدوار چھ پرچوں میں‘ 2045 امیدوار پانچ پرچوں میں‘ 745 امیدوار چار پرچوں میں‘ 240 امیدوار تین پرچوں میں‘ 38 امیدوار 2 پرچوں میں اور 14 امیدوار ایک پرچے میں کامیاب قرار پائے
جبکہ پری میڈیکل گروپ کے لیے 15678 امیدواروں نے اپنے ناموں کا اندراج کرایا اور 15635 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے۔ اس طرح 10600 امیدوار 6 پرچوں میں کامیاب ہوئے۔
شکریہ جنگ