حیدرآباد دسویں جماعت ضمنی امتحانات کے نتائج

حیدرآباد: 02 مارچ: ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآباد نے سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ پارٹ ٹو دسویں جماعت سائنس و جنرل گروپس کے سپلیمنٹری امتحانات برائے سال 2010 ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق سائنس گروپ میں 2847 امیدواروں نے اپنے ناموں کا اندراج کرایا اور 2825 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے۔ نتائج کے مطابق گریڈ اے ون میں 3 طلبہ‘ 4 طالبات‘ گریڈ اے میں 86 طلبہ‘ 45 طالبات‘ گریڈ بی میں کامیاب قرار دیئے گئے۔ اس طرح جنرل گروپ میں 116 امیدوروں نے اپنے ناموں کا اندراج کرایا اور 112 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے۔ گریڈ اے میں 2 طلبہ 2 طالبات‘ گریڈ بی میں 16 طلبہ‘ 6 طالبات کامیاب قرار دیئے گئے۔

شکریہ جنگ