تعلیمی بورڈ میر پور خاص میں محفل میلاد

میرپور خاص: 07 مارچ: ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور خاص میں محفل میلاد منعقد ہوئی جس سے عالم دین مفتی شریف سعیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن و آشتی کا مذہب ہے اور باہمی رواداری اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم نے زیادہ سے زیادہ علم کے حصول کا درس دیا ہے۔ علم جہالت کا دشمن اور روشنی کا دوست ہے۔ تقریب سے سید ریحان عطاری، شکیل عطاری نے بھی خطاب کیا جبکہ نعت خواں علیم الدین علیم، محمد اشتیاق نے بارگاہ رسالت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر چیئرمین تعلیمی بورڈ پروفیسر عبدالعلیم خان زادہ نے محفل میلاد کے انعقاد پر روشنی ڈالی۔ تقریب میں بورڈ کے افسران اور عملہ کے علاوہ شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

شکریہ جنگ

Comments

Post new comment

Image CAPTCHA
Enter the characters shown in the image.