تعلیمی بورڈ میر پور خاص کا اجلاس

حیدرآباد: 14 اپریل: تعلیمی بورڈ میرپور خاص میں 18 اپریل سے شروع ہونے والے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے سلسلے میں اجلاس چیئرمین بورڈ پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں گورنر سندھ کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق کاپی کلچر کی روک تھام‘ اس میں ملوث پائے گئے متعلقہ افراد کے خلاف اقدامات‘ اور مانیٹرنگ کیلئے ویجیلنس ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔

شکریہ جنگ